ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کابینہ میں ردوبدل کے اشارے،جیٹلی بولے زیادہ دن نہیں رہوں گاوزیردفاع

کابینہ میں ردوبدل کے اشارے،جیٹلی بولے زیادہ دن نہیں رہوں گاوزیردفاع

Thu, 31 Aug 2017 21:01:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی ستمبر کے شروع میں کابینہ میں دوبارہ ردوبدل کرنے جا رہے ہیں۔اس کے اشارے آنے شروع ہوگئے ہیں۔دریں اثنا ارون جیٹلی نے جمعرات کو اشاروں میں کہا کہ وہ طویل عرصے تک وزیر دفاع نہیں ہوں گے۔ایسی صورتحال میں کیا کہا جا سکتا ہے کہ ملک کو نئی کابینہ میں مستقل وزیردفاع مل جائے گا؟۔بتادیں کہ وزیر دفاع کی حیثیت سے پاریکرکے گوا روانگی کے بعدسے عہدہ خالی ہے۔ وزارت دفاع کی مدت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جیٹلی نے کہا کہ کم سے کم میں امید کرتا ہوں کہ میں زیادہ دن نہیں رہوں گا،ویسے بھی مجھے فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جیٹلی کے پاس وزارت خزانہ ہے،پاریکرکے گواکاوزیراعلی بننے کے بعد انہیں وزارت دفاع کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
ریلوے وزیر سریش پربھو نے اس ماہ مسلسل ہورے حاثات کے بعد استعفی دینے کی پیشکش کی ہے۔ایسی صورت حال میں ریلوے وزیر کی تبدیلی یقینی ہے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ ریلوے وزیر کے طور پرنتن گڈکری کو اضافی ذمہ داری دی جا سکتی ہے جو اس وقت نقل و حمل کی وزارت دیکھ رہے ہیں۔
مان سون سیشن کے اختتام کے بعد کابینہ کی ردوبدل کی بات تیز ہوگئی ہے،تاہم گجرات ریاستی اسمبلی انتخابات کے باعث ردوبدل کی تاریخ آگے بڑھ رہی رہی۔اس طرح مودی حکومت اب تیسری کابینہ ردوبدل کیلئے تیار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے وزیر خزانہ میں تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔یہ کہا جا رہا ہے کہ چین جانے سے قبل مودی اس عمل کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔مودی کی کابینہ میں جے ڈی یو کے رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔حال ہی میں بی جے پی اور بی جے پی نے بہار میں مل کر حکومت قائم کی۔اس وقت جے ڈی یولیڈران کو وزارت خزانہ میں بھی جگہ مل سکتی ہے۔اس پر بحث کرنے کے لئے، 24اگست کو بہار کے وزیر اعلی نیتش کمار دہلی میں آ رہے ہیں۔کابینہ میں ردوبدل کے علاوہ حکومت تمل ناڈو اور بہار کے گورنر بشمول مختلف ریاستوں کے گورنروں کے نام کااعلان کرسکتی ہے۔اس کے علاوہ سال 2019میں انتخابات کے اختتام میں کچھ وزیروں کو پارٹی میں بھیجا جا سکتا ہے۔یہ وزراء اتر پردیش ریاستی یونٹ پر خصوصی توجہ دیں گے۔


Share: